نواز فیملی نے قومی خزانے میں خیانت کی اس لئے مقدمات بھگت رہے ہیں: فواد چودھری

نواز فیملی نے قومی خزانے میں خیانت کی اس لئے مقدمات بھگت رہے ہیں: فواد چودھری
نواز فیملی نے قومی خزانے میں خیانت کی اس لئے مقدمات بھگت رہے ہیں: فواد چودھری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی نکلی اب ان کے پا س دینے کو کوئی جواز باقی نہیں بچا۔نواز فیملی اس لئے مقدمات بھگت رہی ہے کیونکہ انہوں نے قومی خزانے میں خیانت کی۔

مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز فیملی نے پیسے جوڑنے میں تمام حدیں پار کردیں اسی لئے مقدمات کا سامنا ہے،انہوں نے قومی خزانے میں خیانت کی،لوٹ مار کی اسی لئے آج مقدمات بھگت رہے ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی نکلی اب ان کے پا س دینے کو کوئی جواز باقی نہیں ہے ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...