مسلم لیگ ق ، پیپلزپارٹی اور پاکستان کسان اتحاد کے انتخابی نشان تبدیل، اب کس جماعت کا کونسا نشان ہے؟ الیکشن سے پہلے ہی عوام کیلئے بڑی خبرآگئی

مسلم لیگ ق ، پیپلزپارٹی اور پاکستان کسان اتحاد کے انتخابی نشان تبدیل، اب کس ...
مسلم لیگ ق ، پیپلزپارٹی اور پاکستان کسان اتحاد کے انتخابی نشان تبدیل، اب کس جماعت کا کونسا نشان ہے؟ الیکشن سے پہلے ہی عوام کیلئے بڑی خبرآگئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تلواراور ٹریکٹر کے نشان پر محفوظ فیصلے سنا دیئے ،پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار ،مسلم لیگ ق کو ٹریکٹر اور پاکستان کسان اتحاد کو ہل کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بغیر اعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے ہیں ، الیکشن کمیشن میں صفدر عباسی نے انتخابی نشان تلوار کیلئے درخواست جمع کرا رکھی تھی جبکہ پیپلزپارٹی کا موقف تھا کہ بانی پی پی ذوالفقار علی بھٹو نے تلوار کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑا تھااس لئے یہ نشان کسی اور کو الاٹ نہیں ہونے دینگے جبکہ صفدر عباسی کا کہناتھا کہ پی پی تیر کے نشان پر الیکشن لڑتی ہے لہٰذا الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ تلوار کا انتخابی نشان ہمیں الاٹ کیا جائے ،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تلوارجبکہ پاکستان پیپلزپارٹی ورکرزکووکٹری کاانتخابی نشان الاٹ کردیا،الیکشن کمیشن نے ٹریکٹر کا انتخابی نشان مسلم لیگ ق اور پاکستان کسان اتحاد کو ہل کا انتخابی نشان الاٹ کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...