رنگین مزاج جعلی پیر نے پانچ سال میں خاتون سے 62 لاکھ روپے ہتھیا لیے ، بلیک میلنگ
فیصل آباد (ویب ڈیسک) ضلع ٹوبہ کے تھانہ نواں لاہور کے علاقہ میں ”عاشق رنگین مزاج جعلی ڈبہ پیر کی کار استانیاں“ فراڈیئے نے اپنے ماتھے اور جسم پر مقدس اسم مبارک لکھوا رکھے ہیں اور کہتا ہے کہ ”میں انسان نہیں جن ہوں۔‘ خواتین کو ہراساں کر کے مبینہ طور پر ان کی عزتیں تار تار کر چکا ہے اور ان سے عملیات اور تعویز گنڈے کے نام پر ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے ہتھیا رہا ہے۔ کالے تیتر اور الو کے خون سے تعویز لکھنے کے 50ہزار روپے سے 1لاکھ روپے اگل وصول کرتا ہے۔ سادہ لوح لوگوں کو لوٹ کر لاکھوں بلکہ”کروڑ پتی“ بن گیا اور اس نے کروڑوں کی پراپرٹی اپنی بہنوں اور رشتہ داروں کے نام کروا رکھی ہے جعلی پیر نے نواں لاہور ٹیلی فون ایکسچینج کو اپنا مسکن بنا رکھا ہے اور یہاں سکیورٹی گارڈ تعینات ہے۔ اس نے لوٹ مار کرنے کےلئے اپنا چیلہ بھی ساتھ رکھا ہوا ہے جس کو ڈبہ پیر”موکل کہتا“ ہے اور”خود کو جن کہلواتا“ ہے۔
روزنامہ خبریں کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی شادی شدہ خاتون (ف) بی بی جعلی پیر کا شکار ہو چکی ہے۔ ڈبہ پیر اس کو بلیک میل کر کے عرصہ پانچ سال کے دوران تقریباً 62لاکھ روپے کی رقم ہتھیا چکا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک گیا ہوا ہے۔ اس کو وہاں کچھ مشکلات پیش آئیں۔ میری بہن اور بھابھی کینسر کی مریضہ ہے۔ میں اپنے عزیزوں کے ہمراہ مشکلات حل کروانے کےلئے پیر منور شاہ کے پاس ٹیلی فون ایکسچینج اور اس کے گھر جاتی رہی اور اس نے جنات موکلوں اور عملیات و جنتر منتر کے ذریعے مشکلات حل کرنے کےلئے تقریباً پانچ سال کے دوران مجھ سے باسٹھ لاکھ روپے وصول کیے اور مجھے بلیک میل بھی کرتا رہا اور مجھ سمیت میرے خاوند، بچوں، میرے والدین، بہن بھائیوں اور خاندان کے دیگر افراد کو جنات سے مروانے کی دھمکیاں دےکر بھی رقم بٹورتا رہا۔ جنات سے مروانے کی دھمکیاں دےکر خواتین کو خوف زدہ کرتا ہے۔
آنےوالی خواتین کو حکم دیتا ہے کہ کپڑے اتارو میں نے عملیات اور چلہ وغیرہ کرنا ہے جس سے تمہارا ہر کام آسان ہو جائے گا اور عورتوں کو یہ بھی حکم دیتا ہے کہ مجھے رات کے وقت گھر بلاﺅ میں تمہاری چارپائی پر تمہارے ساتھ بیٹھ کر جنات کو حاضر کر کے سب مشکلات حل کردوں گا اور ڈبہ پیر منور شاہ سادہ لوح عورتوں کو جنات اور موکلان کی دھمکیاں دےکر ان کی عزتیں برباد کر چکا ہے۔
اپنی اور خاندان والوں کی عزت کے ڈر سے خواتین جعلی پیر کے خلاف زبان نہیں کھولتیں، نام نہاد پیر متعدد گھرانے تباہ کر چکا ہے اور آواز اٹھانے پر دھمکی دیتا ہے کہ اگر میرے خلاف کوئی آواز اٹھائی تو میں تمہیں اور تمہارے اہل خانہ سمیت پورے خاندان کو جنات کے ذریعے مروا کر بھسم کر دوں گا اور کسی کو کوئی علم بھی نہیں ہو گا اور فراڈیئے پیر نے اپنے جسم پر مقدس نام تحریر کروا رکھے ہیں۔ جس مقدس ہستیوں کے ناموں کی بے حرمتی ہو رہی ہے اور پیر نے اپنے ساتھ چیلہ بھی رکھا ہوا ہے کا نام شہباز عرف بابا سلطان ہے جس کو ڈبہ پیر نے موکل کا لقب دے رکھا ہے اور گرو چیلہ دونوں سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں خاتون نے بتایا کہ ادھار لی ہوئی رقم بھی پیر نے واپس کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اس امر پر متاثرہ خاتون اور شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، آئی جی پنجاب، ڈائریکٹر پنجاب، ایف ائی اے، ڈائریکٹر نیب لاہور، کمشنر، آر پی او فیصل آباد اور خفیہ اداروں کے سر براہان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لےکر جعلی پیر و فراڈیئے کے خلاف مقدمہ درج و گرفتار کر کے لوٹی لاکھوں کی رقم واپس دلا کر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔