مشاہد سید نے ایٹمی دھماکوں کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا میاں صاحب ”کڑا کے کڈھ دو “ نواز شریف کا انکشاف

مشاہد سید نے ایٹمی دھماکوں کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا میاں صاحب ”کڑا کے کڈھ ...
مشاہد سید نے ایٹمی دھماکوں کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا میاں صاحب ”کڑا کے کڈھ دو “ نواز شریف کا انکشاف

  



لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشاہدحسین سید نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں پر مشورہ دیا کہ میاں صاحب ”کڑا کے کڈھ دو“ جس کا مطلب ہے اینٹ کا جواب پتھر سے دو ۔

پیر کو نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کی 20ویں یوم تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو اس وقت میں الماتے (قازقستان کا ایک شہر)  میں تھا میرے سٹاف نے مجھے آگاہ کیا کہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کردیئے ہیں، اس وقت جس پہلے شخص سے میں نے مشورہ کیا تو وہ مشاہد حسین سید تھے۔

میں نے ان سے پوچھا کہ اب کیا کرنا چاہیے تو انہوں نے اپنے پنجابی کے مخصوص انداز میں کہا کہ میاں صاحب ”کڑا کے کڈھ دو“ جس کا مطلب ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دو۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...