وزیراعظم شاہد عباسی کوفوجی دستے 31مئی کی شام الوداعی گارڈ آف آنرپیش کرینگے

وزیراعظم شاہد عباسی کوفوجی دستے 31مئی کی شام الوداعی گارڈ آف آنرپیش کرینگے
وزیراعظم شاہد عباسی کوفوجی دستے 31مئی کی شام الوداعی گارڈ آف آنرپیش کرینگے

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان آرمی پاکستان نیوی اور پاکستان ایئرفورس کے چاق وچوبند دستے 31 مئی کو افطار سے پہلے ایوان وزیراعظم میں پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شایان شان طریقے سے گارڈ آف آنر دیں گے، تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔

اس کے بعد تینوں مسلح افواج کے دستے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جس چبوترے پر کھڑے ہوں گے  اس کے سامنے سے عسکری دھن بجاتے ہوئے سلامی دیتے ہوئے گزریں گے ۔گارڈ آف آنر کے کمانڈر کی درخواست پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تینوں مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کریں گے ،اس کے بعد سبھی ملکر افطار اور نماز مغرب ادا کریں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...