اس شخص نے اپنی بیٹی کیساتھ ایسی کیا شرمناک حرکت کی کہ پنجاب حکومت نے اسے خواتین اہلکاروں کے ہاتھوں عدالت کیوں بھجوایا؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

اس شخص نے اپنی بیٹی کیساتھ ایسی کیا شرمناک حرکت کی کہ پنجاب حکومت نے اسے ...
اس شخص نے اپنی بیٹی کیساتھ ایسی کیا شرمناک حرکت کی کہ پنجاب حکومت نے اسے خواتین اہلکاروں کے ہاتھوں عدالت کیوں بھجوایا؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین پر ظلم ڈھانا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانا معمول کی بات ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی خواتین جنسی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنائی جاتی ہیں۔ پاکستان سمیت بھارت میں بالخصوص دیہی علاقوں میں مقیم خواتین کی حالت بھی دگرگوں ہے جو چپ چاپ ظلم و ستم برداشت کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ارشد خان ”چائے والا“ نے ماڈلنگ چھوڑ کر فیملی بزنس شروع کر دیا، وہ کون سا کام کر رہے ہیں؟ اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستانیوں کو دنگ کر دیا، دیکھ کر ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا 
پنجاب حکومت نے خواتین پر تشدد کیخلاف کئی کاوشیں کیں جن میں سے حقوق نسواں بل قابل ذکر ہے جس میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کیلئے خصوصی سزائیں متعین کی گئیں مگر اب کی مرتبہ پنجاب حکومت نے جو قدم اٹھایا ہے اس نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور یقینا آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔


سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے اپنی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور جب اسے عدالت پیش کرنے کا وقت آیا تو پنجاب حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ صرف خواتین اہلکار کی اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر اسے عدالت لے کر جائیں۔
یہ تصویر سامنے آئی تو مرد و خواتین پنجاب حکومت کو داد دینے پر مجبور ہو گئے اور کہا کہ ان افراد کو ایک بہترین پیغام دیا ہے جو سمجھتے ہیں کہ وہ خواتین پر تشدد کر سکتے ہیں اور کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اب ایسا نہیں ہو گا اور پنجاب حکومت کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گی۔