عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ، فی بیرل 75ڈالر کا ہوگیا
سنگاپور (اے پی پی) عالمی تیل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ گرنے کا عمل نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی جاری رہا جس کی وجہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا اشارہ دینا ہے۔
برینٹ کروڈفی بیرل 75.09ڈالر کا ہوگیا۔ سنگا پور مرکنٹائل میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت جولائی کے لئے برینٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی فیصد)کمی کے ساتھ 75.09 ڈالر فی بیرل اور لائٹ سویٹ امریکی خام تیل کی سپلائی1.66ڈالر (2.5 فیصد)کمی کے ساتھ 66.22 فی بیرل طے پائی۔
چین میں شنگھائی کروڈ کی جون کے لئے سپلائی4.8 فیصد کمی کے ساتھ 457.7 یوان(71.64 ڈالر)فی بیرل پر بند ہوئی۔گزشتہ ہفتے میں برینٹ نارتھ سی کے نرخوں میں 6.4 اور اور ڈبلیو ٹی آئی امریکی کروڈ کے نرخ میں 9.1 فیصد کمی آچکی ہے۔