لاہور:شادباغ کے علاقے میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے راہگیر جاں بحق

لاہور:شادباغ کے علاقے میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے راہگیر جاں بحق
لاہور:شادباغ کے علاقے میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے راہگیر جاں بحق

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے شادباغ میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے راہگیر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈولفن فورس نے شادباغ کے علاقے میں مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو مشکوک افراد نے گاڑی بھگادی اس پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ایک 14 سالہ راہگیر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔اس پر جاں بحق نوجوان کے لواحقین اوراہل علاقہ جمع ہو گئے اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی،مظاہرین نے لاش سڑک پر رکھ کر روڈ بلاک کردی اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا جبکہ ڈولفن فورس کے اہلکاروں کا کہناہے کہ راہگیر ہماری نہیں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور