ناصرحسین شاہ اورمنظور وسان نااہلی کیس: سندھ ہائی کورٹ کااقامہ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنےکاحکم

ناصرحسین شاہ اورمنظور وسان نااہلی کیس: سندھ ہائی کورٹ کااقامہ سے متعلق تمام ...
ناصرحسین شاہ اورمنظور وسان نااہلی کیس: سندھ ہائی کورٹ کااقامہ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنےکاحکم

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ناصرحسین شاہ اورمنظور وسان کی نااہلی کیلئے دائردرخواستوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے اقامہ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنےکاحکم دیتے ہوئے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ناصرحسین شاہ اورمنظور وسان کی نااہلی کیلئے دائردرخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔عدالت کا اپنے ریماکس میں کہنا تھا کہ ممبرمدت پوری کرلے توکیسے نااہل قراردے سکتے ہیں؟درخواست گزار کے وکلا کا کہنا تھا کہ اقامہ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جس پر جسٹس محمدعلی مظہر بولے نوازشریف کافیصلہ مدت پوری ہونے سے پہلے جاری ہوا، مدت پوری ہونے کے بعدنااہلی کاکوئی قانون بتائیں ؟عدالت کا مزید کہنا تھا کہ درخواست گزاراگلے الیکشن میں کاغذات پراعتراض کرسکتے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے اقامہ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنےکاحکم دیتے ہوئے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی