الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف گلالئی کو ریکٹ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف گلالئی کو ریکٹ کا انتخابی کا نشان الاٹ کردیاجس پر پارٹی نے مطلوبہ انتخابی نشان نہ ملنے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف گلالئی کو ریکٹ کا انتخابی نشان الاٹ کیاگیا جبکہ عائشہ گلالئی نے پارٹی کیلئے بلے باز کے انتخابی نشان کیلئے درخواست دے رکھی تھی اس پر پارٹی نے مطلوبہ انتخابی نشان نہ ملنے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے۔