لاہور رنگ روڈ پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ،ڈولفن فورس نے 5 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ایس پی کا دعویٰ

لاہور رنگ روڈ پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ،ڈولفن فورس نے 5 ملزمان ...
لاہور رنگ روڈ پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ،ڈولفن فورس نے 5 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ایس پی کا دعویٰ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور رنگ روڈ پرپولیس کے روکنے پرملزمان نے فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا،ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے 5 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ایس پی ڈولفن ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ لاہوررنگ روڈ پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیاجس کے 5 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری بھی جاں بحق ہوا ہے۔ایس پی ڈولفن کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کرائے کی گاڑی میں واردات کیلئے لاہورآئے تھے جنہوں نے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کردی اور ملزمان شیخوپورہ،چینوٹ اورلاہورمیں ریکارڈیافتہ ہیں۔ا ن کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور ملزمان قانون کی گرفت میں ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...