عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس، مریم اورنگزیب کی نامزدگی کیلئے درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کاوکیل کواگلی سماعت پردلائل مکمل کرنےکاحکم

عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس، مریم اورنگزیب کی نامزدگی کیلئے درخواست پر اسلام ...
عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس، مریم اورنگزیب کی نامزدگی کیلئے درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کاوکیل کواگلی سماعت پردلائل مکمل کرنےکاحکم

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم اورنگزیب کو سپریم کورٹ کے باہر عدلیہ مخالف نعرے بازی مقدمہ میں نامزد کرنے کی درخواست پر وکیل کواگلی سماعت پردلائل مکمل کرنےکاحکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے باہر عدلیہ مخالف نعرے بازی کے مقدمے میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو بھی نامزد کرنے کی درخواست پرسماعت جسٹس عامرفاروق نے کی۔عدالت نے درخواست گزارکے وکیل کواگلی سماعت پردلائل مکمل کرنےکاحکم دیتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

عدلیہ مخالف نعرے بازی پر مریم اورنگزیب کا نام مقدمہ میں شامل کرنے کی درخواست بشریٰ تسکین نامی خاتون کی جانب سے عدالت عالیہ میں دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب نے ن لیگ کے مشتعل ہجوم کو سپریم کورٹ میں داخل کرانے کی کوشش کی۔ مریم اورنگزیب نے اپنی تقریر کے ذریعے کارکنوں کو مزید اشتعال دلایا، بطور وزیر مملکت اثرورسوخ استعمال کر کے مقدمے میں اپنا نام شامل نہیں ہونے دیا۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد ایس ایس پی اورمریم اورنگزیب کوفریق بنایا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد