ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بر طرف، بیرون ملک فرار

ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بر طرف، بیرون ملک فرار
ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بر طرف، بیرون ملک فرار

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کو بر طرف کر دیا، بلال مصطفی نے بیرون ملک سے استعفیٰ بھجوادیا، کرپشن سامنے آنے پر بیرون ملک نکل گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا پر خبر نشر ہونے پر ایکشن لیتے ہوئے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو برطرف کردیاہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی شہبازشریف نے بلال مصطفی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی ہے، بر طرف کرنے کی منظوری کے بعد ایم ڈی بلال مصطفی نے بیرون ملک سے استعفیٰ بھیجوا دیا۔ بے ضابطگیوں اور کرپشن سامنے آنے پر بلال مصطفی بیرون ملک فرار ہوئے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے مطابق بلال مصطفی بغیر بتائے ملک سے فرار ہوئے، جس پر کارروائی ہو گی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بے ضابطگیاں اور کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور