بالی ووڈ کا سب سے ”شرمناک عشق“ منظرعام پر آ گیا، کرن جوہر کس معروف ڈیزائنر کیساتھ۔۔۔ شرمناک ترین انکشاف نے سب کو پریشان کر دیا

بالی ووڈ کا سب سے ”شرمناک عشق“ منظرعام پر آ گیا، کرن جوہر کس معروف ڈیزائنر ...
بالی ووڈ کا سب سے ”شرمناک عشق“ منظرعام پر آ گیا، کرن جوہر کس معروف ڈیزائنر کیساتھ۔۔۔ شرمناک ترین انکشاف نے سب کو پریشان کر دیا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلم میکر کرن جوہر اور ڈیزائنر منیش ملہوترا ہمیشہ ہی اپنے تعلق کے بارے میں بات کرنے سے شرماتے آئے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ نے دونوں کے درمیان شرمناک تعلق کا پول کھول دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ارشد خان ”چائے والا“ نے ماڈلنگ چھوڑ کر فیملی بزنس شروع کر دیا، وہ کون سا کام کر رہے ہیں؟ اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستانیوں کو دنگ کر دیا، دیکھ کر ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا 

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیزائنر منیش ملہوترا نے فلم میکر کرن جوہر کیساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کر دی ہے۔ کرن جوہر کی سالگرہ کے موقع پر منیش ملہوترا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کرن جوہر کو مبارکباد دی۔ اس پوسٹ پر ہزاروں کمنٹس آئے جن میں سے ایک کمنٹ یہ بھی تھا کہ ”آپ دونوں کی جوڑی سب سے پیاری ہے۔“

اب یہ کمنٹ متنازعہ بھی نہیں ہے لیکن منیش ملہوترا نے اس کمنٹ کو لائک کر کے بھارتیوں کو بھی پریشان کر دیا اور ہر کوئی منیش ملہوترا کے اس ’لائک‘ کو کرن جوہر کیساتھ شرمناک تعلق کے اعتراف کے طور پر لینے لگا۔ مداحوں کی جانب سے جہاں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی تو وہیں بہت سے دیگر لوگوں نے کچھ ایسی ہی کمنٹس بھی کئے۔

کرن جوہر اور منیش ملہوترا نے اگرچہ اپنے تعلق کے بارے میں کبھی باقاعدہ اعتراف نہیں کیا لیکن سب ہی یہ جانتے ہی کہ دونوں بالی میں سب سے بہترین دوست ہیں۔ دونوں کی ملاقات 25 سال پہلے 1993ءمیں سنجے دت اور سری دیوی کی فلم گمراہ کے سیٹ پر ہوئی اور تب سے یہ دونوں بہترین دوست ہیں۔

گزشتہ سال منیش ملہوترا کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کرن جوہر نے پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ڈیزائنر کے تمام جاننے والوں کو مدعو کیاگیا تھا جبکہ اس سال انہوں نے اپنی سالگرہ صرف اپنے دوستوں کے ساتھ ہی منائی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح


loading...