سندھ ہائیکورٹ:اقامہ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ:اقامہ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ:اقامہ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے اقامہ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراناصرحسین شاہ اورمنظور وسان کی نااہلی کیلئے دائردرخواستوں کی سماعت ہوئی،عدالت نے درخواستگزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ممبرمدت پوری کرلے توکیسے نااہل قراردے سکتے ہیں؟،مدت پوری ہونے کے بعدنااہلی کاکوئی قانون بتائیں ؟،اس پر وکلا درخواستگزار نے کہا کہ اقامہ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔

جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کافیصلہ مدت پوری ہونے سے پہلے جاری ہوا،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزاراگلے الیکشن میں کاغذات پراعتراض کرسکتے ہیں،عدالت نے اقامہ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت5 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے وزیر داخلہ سہیل انور بھی اقامہ ہولڈر ہیں اور ان کیخلاف بھی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست زیرسماعت ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی