دال اور سبزیوں کے کٹلٹس بنانے کا طریقہ

دال اور سبزیوں کے کٹلٹس بنانے کا طریقہ
دال اور سبزیوں کے کٹلٹس بنانے کا طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رمضان پکوان میں ہم آپ کو گھر میں باآسانی اور مختصر ٹائم میں مزیدار دال اور سبزی کے کٹلٹس بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔
اجزاء:
مونگ کی دھلی دال ایک پیالی
آلو دو عدد درمیانے
گاجر ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
بلدی آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچیں دو سے تین عدد
پودینہ آدھی گٹھی
ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
انڈے دوعدد
کوکنگ آئل حسب ضرورت
ترکیب:
دال کو دھو کر دس منت کے لئے بھگو کر رکھ دیں، آلوﺅں کو ابال کر چھیل لیں اور گاجر کو چھیل کر کش کرلیں۔ پودینہ اور ہری مرچوں کو دھو کر باریک چوپ کرلیں۔ کش کی ہوئی گاجر کو پھیلے ہوئے فرائینگ پین میں ڈال کر چولہے پر رکھیں اور درمیانی آنچ پر اس کا اپنا پانی خشک کرلیں۔ چولہے سے اتار کر اچھی طرح ٹھنڈا کرلیں۔ دال کو ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں ہلدی اور لال مرچیں ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر ابالیں کہ دال گل جائے لیکن کھلی کھلی رہے۔ دال کو ٹھنڈی کرکے آلوﺅں کے ساتھ میش کرلیں اور اس میں گاجر، نمک، ہری مرچیں اور پودینہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس مکسچر کو حلوے کی طرح ٹرے میں لگادیں۔ دس سے پندرپ منٹ رکھنے کے بعد اس کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔ فرائینگ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور ان کٹلٹس کو پھینٹتے ہوئے انڈے میں ڈبوئیں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرکے سنہری فرائی کرلیں۔
لیجئے مزیدار دال اور سبزی کے کٹلٹس افطاری کے لئے تیار ہیں۔

مزید :

Ramadan -پکوان -