الیکشن کمیشن :حکومت پنجاب کے خلاف دائردرخواست کل سماعت کے لئے مقرر

الیکشن کمیشن :حکومت پنجاب کے خلاف دائردرخواست کل سماعت کے لئے مقرر
الیکشن کمیشن :حکومت پنجاب کے خلاف دائردرخواست کل سماعت کے لئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت پنجاب کے خلاف دائردرخواست کل (بدھ)کوسماعت کے لئے مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں حکومت پنجاب کے خلاف دائردرخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب من پسندافرادمیں چولستان کی 2 لاکھ ایکڑزمین بانٹ رہی ہے جو کہ انتخابات سے پہلے دھاندلی ہے۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سرکاری ملازمین اور لیگی ورکرزکونوازرہی ہے۔ الیکشن کمیشن اس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے شفاف انتخابات کے لیے یہ الاٹمنٹ رکوائے۔تاہم الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کے خلاف دائردرخواست کل سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے۔