ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھ کر دھمکانے والا تحریک انصاف کا یہ رہنما تو آپ کو یاد ہوگا، اب یہ کہاں ہے؟ ایک عرصے بعد وہ خبرآگئی جس کا سب کو انتظار تھا

ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھ کر دھمکانے والا تحریک انصاف کا یہ رہنما تو آپ کو ...
ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھ کر دھمکانے والا تحریک انصاف کا یہ رہنما تو آپ کو یاد ہوگا، اب یہ کہاں ہے؟ ایک عرصے بعد وہ خبرآگئی جس کا سب کو انتظار تھا

  



عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ عمرکوٹ کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما زید تالپور اور دیگر ملزمان کو کیس میں ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھنے اوراس کو تضحیک کا نشانہ بنانے کا  الزام ثابت ہونے پر چھ ماہ قید کی سزا سنادی اور ایک ملزم کو بری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق گذشتہ ایک سال قبل دو"2"مئی کو تحریک انصاف کے رہنما نواب زید تالپور پر کنری تھانے پر حملے اور مبینہ طور پر زید تالپور کے ایس ایچ او کنری کی کرسی پر مبینہ قبضہ اور کنری تھانے پر حملے کا پولیس نے کیس درج کیا تھا ۔یہ کیس تحریک انصاف کے رہنماؤں زید تالپور سمیت دیگر افراد کے خلاف سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت تھا ۔

 سول جج علی حسن مری کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر زید تالپور اور دیگر پانچ ملزمان جن میں نواب زید تالپور حسن تالپور،جمیل مارواڑی لچھمن اور عبدالکریم وغیرہ کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی پولیس نے سزا ہوتے ہی پولیس نے زید تالپور اور دیگر ملزمان کو حراست میں لےلیا عدالت نے ایک ملزم گل کو باعزت بری کردیا۔ 

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /عمرکوٹ


loading...