حدیبیہ پیپرمل،التوفیق سمجھو تے سے متعلق ذاتی علم نہیں، ٹرسٹ ڈیڈ پرمیں نے بطورگواہ دستخط کیے:کیپٹن (ر) صفدر

حدیبیہ پیپرمل،التوفیق سمجھو تے سے متعلق ذاتی علم نہیں، ٹرسٹ ڈیڈ پرمیں نے ...
حدیبیہ پیپرمل،التوفیق سمجھو تے سے متعلق ذاتی علم نہیں، ٹرسٹ ڈیڈ پرمیں نے بطورگواہ دستخط کیے:کیپٹن (ر) صفدر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا ہے کہ حدیبیہ پیپرمل،التوفیق سمجھو تے سے متعلق ذاتی علم نہیںاورکومبرڈڈکلیئریشن پربطورگواہ دستخط کرنےکا اعتراف کرچکا ہوں، مارگیج ڈیڈسے بھی کچھ لینادینانہیں،یہ سوال میرے متعلق نہیں ہے۔

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں بیان قلمبندکراتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ رابرٹ ریڈلے کہہ چکے ہیں کہ فوٹوکاپی سے درست فرانزک معائنہ نہیں ہوسکتا، ٹرسٹ ڈیڈمریم نوازکے سامنے جے آئی ٹی نے سیل نہیں کی جب مریم نوازکوٹرسٹی بنایاگیامیں نے بطورگواہ اس پردستخط کیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرمل،التوفیق سمجھو تے سے متعلق ذاتی علم نہیں، اسٹیفن موورلے کی رائے قابل قبول شہادت نہیںاورکومبرڈڈکلیئریشن پربطورگواہ دستخط کرنےکا اعتراف کرچکا ہوں۔کیپٹن(ر)صفدر کا مزیدکہنا تھا کہ مارگیج ڈیڈسے کچھ لینادینانہیں،یہ سوال بھی میرے متعلق نہیں ہے ۔وکیل امجد پرویز بولے80 سوالوں کے جواب ہوگئے باقی کے کل دیں گے جس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ واجدضیاکوکل نہ بلائیں،کیپٹن(ر)صفدرکابیان ہی مکمل ہوسکے گا۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کرد ی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...