پی ٹی آئی نے عاصمہ حامد کی بطورایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی مسترد کر دی

پی ٹی آئی نے عاصمہ حامد کی بطورایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی مسترد کر دی
پی ٹی آئی نے عاصمہ حامد کی بطورایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی مسترد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے عاصمہ حامد کی بطورایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی مسترد کر تے ہوئے چیف الیکشن کمشنراورنگراں وزیراعلیٰ کے نام خط لکھ دیا۔ خط مرکزی سیکریٹری اطلاعات فوادچودھری کی جانب سے تحریرکیاگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ حامد کی تعیناتی کیخلاف پی ٹی آئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنراورنگراں وزیراعلیٰ کے نام خط لکھا گیا ہے جس میںان کی تعیناتی کالعدم قرادینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔خط کے متن میں پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ عاصمہ حامد کی تعیناتی وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی آئینی مدت کے خاتمے سے چند گھنٹے پہلے کی جبکہ عام انتخابات کے انعقادکی تیاریاں شروع ہیں ایسے میں یہ فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فوادچودھری کا کہنا تھا کہ شریف فیملی سے ذاتی مراسم پرعاصمہ حامد کے خاندان کونوازا جارہا ہے اور شہبازشریف کے وزارت چھوڑنے سے چندگھنٹے پہلے یہ تعیناتی قابل تشویش ہے۔