نواز شریف بچوں کے پیسے جوڑنے کی حرص کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں، فواد چوہدری

نواز شریف بچوں کے پیسے جوڑنے کی حرص کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں، فواد چوہدری
نواز شریف بچوں کے پیسے جوڑنے کی حرص کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں، فواد چوہدری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہاہے کہ نواز شریف آج اپنے بچوں کے پیسے جوڑنے کی حرص کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چودھری نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ مریم نواز، نواز شریف کی وجہ سے کٹہرے میں نہیں بلکہ نواز شریف ان کی وجہ سے کٹہرے میں ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے بچوں نے 300 ارب روپے باہر رکھے، یہ بچوں کی حرص تھی جس نے نواز شریف کو آج کٹہرے میں کھڑا کیا، انہوں نے پیسے جوڑنے کی تمام حدیں پار کیں جس کی وجہ سے آج پورا خاندان ٹرائل کا سامنا کر رہا ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا قطعی طور پر غلط ہے کہ مریم نواز اس لیے کٹہرے میں ہیں تاکہ نواز شریف کو جھکایا جاسکے، مریم نواز اس وجہ سے کٹہرے میں ہیں انہوں نے اور ان کے والد نے پاکستان کے خزانے کو جو ان کے پاس امانت تھی اس میں بددیانتی کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو جھوٹ بولنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی، انہوں نے پہلے کہا کہ ان کی بیرون ملک کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اور بعد میں خود اعتراف کیا کہ ان کی سوا ارب سے زائد کی جائیداد ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم نواز نے 22 جعلی ڈیڈ عدالت میں جمع کرائیں جو تمام کی تمام جعلی تھیں، اگر سپریم کورٹ لحاظ نہ کرتی اور عام آدمی پر جو قانون نافذ ہوتا ہے وہی مریم نواز پر نافذ ہوتا تو وہ سات سال کی جیل کاٹ رہی ہوتیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...