ناصر حسین شاہ اور منظور وسان کے بعد ایک اور پی پی رہنما نواب غائبی خان چانڈیو کا اقامہ نکل آیا

ناصر حسین شاہ اور منظور وسان کے بعد ایک اور پی پی رہنما نواب غائبی خان چانڈیو ...
ناصر حسین شاہ اور منظور وسان کے بعد ایک اور پی پی رہنما نواب غائبی خان چانڈیو کا اقامہ نکل آیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ اور منظور وسان کے بعد ایک اور رہنما اقامہ ہولڈر نکلے، نواب غائبی خان چانڈیو دبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنماو¿ں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بھی اقامہ ہولڈرز نکلے، پیپلز پارٹی کے رہنما نواب غائبی کے اقامہ کےخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نواب غائبی خان چانڈیو دبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں، انھوں نے الیکشن 2013 میں اقامہ ظاہر نہیں کیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 2013 انتخابات کےکاغذات نامزدگی میں اقامہ ظاہر نہیں کیا، اقامہ چھاپنے پر 61 ایف ون کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے، نواب غائبی خان پی ایس 42 سے ایم پی اے منتخب ہوئے۔درخواست پر الیکشن کمیشن ، سیکرٹری سندھ اسمبلی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 5 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...