”یہ شخص سڑک پر مجھے چومنے کا اشارہ کر رہا تھا اور پھر اس نے۔۔۔“ رمضان میں نوجوان لڑکی کیساتھ ایسا شرمناک واقعہ پیش آ گیا کہ ہر پاکستانی شرمندہ ہو جائے

”یہ شخص سڑک پر مجھے چومنے کا اشارہ کر رہا تھا اور پھر اس نے۔۔۔“ رمضان میں ...
”یہ شخص سڑک پر مجھے چومنے کا اشارہ کر رہا تھا اور پھر اس نے۔۔۔“ رمضان میں نوجوان لڑکی کیساتھ ایسا شرمناک واقعہ پیش آ گیا کہ ہر پاکستانی شرمندہ ہو جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہے جب پاکستان میں رمضان المبارک کے دوران مردوں کو شرمناک کام کرتے دیکھا گیا ہو۔ کچھ روز پہلے ایک شخص نے دو خواتین مسافروں کے سامنے اپنی گاڑی روکی اور خودلذتی کا عمل شروع کر دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بالی ووڈ کا سب سے ”شرمناک عشق“ منظرعام پر آ گیا، کرن جوہر کس معروف ڈیزائنر کیساتھ۔۔۔ شرمناک ترین انکشاف نے سب کو پریشان کر دیا 
ملک بھر میں ہونے والے اس طرح کے شرمناک اور ہوشربا واقعات کے بعد کراچی کی رہائشی رمشاءاکمل نے بھی اپنے ساتھ پیش آنے والا سناتے ہوئے لڑکے کی تصویر اور ویڈیو شیئر کر دی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رمشاءاپنی گاڑی میں جا رہی تھیں اور پاس سے موٹر سائیکل پر گزرنے والے دو لڑکوں نے اس کی طرف دیکھتے ہوئے ہونٹوں کی مدد سے شرمناک اشارہ کیا۔


رمشاءنے سوشل میڈیا پر جاری تفصیلات میں لکھا ”یہ ذہنی طور پر پسماندہ لڑکے میری طرف دیکھ کر بوس و کنار کے اشارے کرتے رہے اور ہر اشارے پر کھڑے ہو کر میرا انتظار بھی کیا تاکہ مجھے مزید شرمندہ کر سکیں اور جب میں نے ان کا پیچھا کرنے اور اپنی گاڑی سے ٹکر مارنے کی کوشش کی تو انہوں نے غلیظ اشارے کرنا شروع کر دئیے۔
جب انہوں نے مجھے اپنا فون پکڑے ہوئے دیکھا تو مسکرانا شروع کر دیا جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں اور انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ لوگ رمضان کا بھی خیال نہیں کرتے۔ دوسری بات یہ کہ ہاں! میں موسیقی سن رہی ہوں لیکن اس سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی پریشان ہوا کیونکہ میری گاڑی میں ساﺅنڈ پروف شیشے لگے ہیں لیکن ان لڑکوں کے رویئے سے میری دل آزاری ہوئی ہے۔“


یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے رمضان المبارک کے احترام کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا اور ہر کوئی اس بات پر بھی حیران ہے کہ کیا یہ روزے سے تھے بھی یا نہیں اور اگر روزے سے تھے تو معلوم نہیں ان کی نیت کیا تھی۔

ایسے لوگ مسائل کا حصہ ہیں جو سرعام ایسی حرکتیں کرتے ہیں اور پراعتماد بھی ہوتے ہیں کہ وہ بچ جائیں گے۔ دوسری جانب رمشاءنے ان لڑکوں کے چہرے بے نقاب کر کے بالکل درست کام کیا ہے۔