پاکستان کی نوجوان نسل کو منشیات کی لت سے بچانے کیلئے معاہدہ ہوگیا

پاکستان کی نوجوان نسل کو منشیات کی لت سے بچانے کیلئے معاہدہ ہوگیا
پاکستان کی نوجوان نسل کو منشیات کی لت سے بچانے کیلئے معاہدہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کاشف شکیل سے)پبلک فیسلٹیشن کمیٹی ایکسائز اینڈ نارکوٹکس، نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل ، قادری ویلفیئرفاﺅنڈیشن اور یوتھ اسمبلی فار ہومن رائٹس پاکستان کے درمیان منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ معاہدے پر این پی جے سی کے چیئرمین میاں عبدالوحید، یوتھ اسمبلی کے صدر بابرحسین، غلام مصطفی قادری اور نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزرعابد چوہدری نے دستخط کیے ۔
متن کے مطابق معاہدے کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کی عادت سے چھٹکارا دلانے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ، چاروں تنظیمیں مقامی این جی اوز کے ساتھ مل کر آگاہی مہم کے دوران کانفرنسزاور ملک کے مختلف علاقوں میں ورکشاپس کا انعقاد کریں گے تاکہ پاکستان سے نشے کی لت سے چھٹکاراپایا جاسکے۔
چاروں اداروں کے درمیان یہ معاہدہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ کوئی بھی ایک تنظیم دیگر کو ایک سال قبل نوٹس نہ دیں۔ کسی فریق کے عدم علیحدگی کی صورت میں یہ معاہدہ دس سال تک برقراررہے گا۔