عالمی طاقتیں الیکشن سبو تاژ کرنا چاہتی ہیں ،خطرات پر بند کمرے میں بریفنگ دو ں گا :سیکریٹری الیکشن کمیشن

عالمی طاقتیں الیکشن سبو تاژ کرنا چاہتی ہیں ،خطرات پر بند کمرے میں بریفنگ دو ں ...
عالمی طاقتیں الیکشن سبو تاژ کرنا چاہتی ہیں ،خطرات پر بند کمرے میں بریفنگ دو ں گا :سیکریٹری الیکشن کمیشن

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، خطرات پر بند کمرے میں بریفنگ دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ دو رائے ہیں تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے یا پھر حساس پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہو۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی کے برائے داخلہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے موقع پر سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، ہر پولنگ اسٹیشن پر 4 سے 5 پولیس ملازمین تعینات ہونگے۔ اس طرح 3 لاکھ پولیس ملازمین الیکشن ڈیوٹی ادا کرینگے۔ داخلہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پولنگ کے روز سیکورٹی انتظامات پر صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے بھی معلومات حاصل کی جائینگی۔ بیلٹ پیپرز کی حفاظت کے معاملات بھی کمیٹی ا جلاس میں زیر غور آئے۔

مزید : قومی


loading...