5 سال میں یونٹس کے استعمال میں 45 فیصد اضافہ ہوا، 90فیصدصارفین کوبلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے،وزیراعظم

5 سال میں یونٹس کے استعمال میں 45 فیصد اضافہ ہوا، 90فیصدصارفین کوبلاتعطل بجلی ...
5 سال میں یونٹس کے استعمال میں 45 فیصد اضافہ ہوا، 90فیصدصارفین کوبلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے،وزیراعظم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بجلی پیداوارکے اضافے کیساتھ طلب میں بھی اضافہ ہورہاہے،5 سال میں یونٹس کے استعمال میں 45 فیصد اضافہ ہوا، ملک کے90فیصدصارفین کوبلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا نیوزکانفرنس میں کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں سسٹم میں 10 ہزارمیگاواٹ بجلی شامل کی گئی جبکہ28 ہزار 400 میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ 5 سال کے عرصے میں بجلی کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ ہوا، 2018 میں 2013 کی نسبت بجلی کی پیداوار 25 فیصدزائدہے اوربجلی پیداوارکے اضافے کیساتھ طلب میں بھی اضافہ ہورہاہے، کل افطارمیں بجلی کی طلب24ہزار800میگاواٹ تھی جوریکارڈہے شاہد خاقان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت اس رمضان میں حالات بہترہیں،5 سال میں یونٹس کے استعمال میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے ،رواںسال پانی کی کمی کا سامنا ہے لیکن پھر بھی ملک کے90فیصدصارفین کوبلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...