نگران حکومتوں کے قیام کے ساتھ ہی کرپشن کے خلاف بڑی مہم کا فیصلہ ،ممکنہ طور پر پنجاب اور سندھ میں کتنی گرفتاریاں ہو سکتی ہیں ؟جان کر سیاستدانو ں کو پسینے چھوٹ جائیں گے

نگران حکومتوں کے قیام کے ساتھ ہی کرپشن کے خلاف بڑی مہم کا فیصلہ ،ممکنہ طور پر ...
نگران حکومتوں کے قیام کے ساتھ ہی کرپشن کے خلاف بڑی مہم کا فیصلہ ،ممکنہ طور پر پنجاب اور سندھ میں کتنی گرفتاریاں ہو سکتی ہیں ؟جان کر سیاستدانو ں کو پسینے چھوٹ جائیں گے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں نگراں حکومتوں کے قیام کے ساتھ ہی کرپشن کے خلاف بڑی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ کرپشن کے خلاف اس مہم کا شکار نواز لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی ہونگے اور اس سلسلے میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق کراچی اور سندھ میں 2ہزار سے زائد گرفتاریاں ہوں گی اور پنجاب میں اس کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کرسکتی ہے۔ اسی طرح بلوچستان میں 50 اور خیبر پختونخوا میں 100کے قریب گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ گرفتاریاں کرپشن کے خلاف آپریشن کا خصوصی حصہ ہوں گی۔

مزید : قومی


loading...