”میگھن مارکل پیچھے سے سرائیکی ہے اور اسے۔۔۔۔“ ملکہ الزبتھ کے پیروڈی اکاﺅنٹ نے دھوم مچا دی، کیسی کیسی ٹویٹس کی جاتی ہیں؟ دیکھ کر آپ واقعی اپنی ہنسی پر قابو نہیں پا سکیں گے

”میگھن مارکل پیچھے سے سرائیکی ہے اور اسے۔۔۔۔“ ملکہ الزبتھ کے پیروڈی اکاﺅنٹ ...
”میگھن مارکل پیچھے سے سرائیکی ہے اور اسے۔۔۔۔“ ملکہ الزبتھ کے پیروڈی اکاﺅنٹ نے دھوم مچا دی، کیسی کیسی ٹویٹس کی جاتی ہیں؟ دیکھ کر آپ واقعی اپنی ہنسی پر قابو نہیں پا سکیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ مہینے برطانوی شہزادہ ہیری کی شادی ہوئی تو سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا برپا ہو گیا اور ہر کوئی اس شادی میں دلچسپی لیتا نظر آیا اور سوشل میڈیا پر خوب تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھنے کو ملیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بالی ووڈ کا سب سے ”شرمناک عشق“ منظرعام پر آ گیا، کرن جوہر کس معروف ڈیزائنر کیساتھ۔۔۔ شرمناک ترین انکشاف نے سب کو پریشان کر دیا 

بہت سے لوگوں نے ویڈیوز کی مختلف آواز میں دبنگ کر کے انہیں شیئر کرنا شروع کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے اصلی ویڈیوز سے زیادہ مقبول ہو گئیں لیکن اب یہ معاملہ ’میمز اور ڈبنگ“ ویڈیوز سے بھی آگے چلا گیا ہے کیونکہ کسی صارف نے ملکہ الزبتھ کے نام پر ’پیروڈی‘ اکاﺅنٹ بنا کر ایسی ٹویٹس کرنا شروع کر دی ہیں کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہے۔

اس کاﺅنٹ کا ٹوئٹر ہینڈل ”کوئین الزبتھ “ جبکہ یوزر نیم ”ملکہ برطانیہ“ ہے اور اس اکاﺅنٹ سے چند ایسی ٹویٹس کی گئی ہیں کہ اگر اصلی والی ملکہ برطانیہ دیکھ لیں تو انعام دینے کا اعلان کر دیں۔

”پیسہ بہت ہے، سکون نہیں ہے “

”میگھن پیچھے سے سرائیکی ہے “

”میگھن کو روٹی بنانی تک نہیں آتی“

”کیٹ مڈلٹن اور میری عمر میں صرف 2 سال کا فرق ہے “

”میگھن چھوٹے گھر سے محل میں آئی ہے، روز گم ہو جاتی ہے “

”میگھن کل سے محل کے وائی فائی کا پاس ورڈ مانگ رہی ہے “

”کوئین ایلی۔۔۔ مجھے اپنی برہنہ تصاویر بھیجو!“ مجھ سے ایسا کبھی کسی نے نہیں کہا “

”علی ظفر کئی بار مجھ پر بھی ٹرائی مار چکا ہے “

”رائے ونڈ سے واپس آ کر میری زندگی بدل گئی ہے “

”میگھن کی ماں کو محل میں نوکروں والا حصہ دے کر غلطی کر دی، یہ اب نہیں جائے گی “

”اس عمر میں ساری رات محل کی بتیاں بند کرتی رہتی ہوں کہ بل زیادہ نہ آئے “

”جب سے میگھن کی ماں یہاں رہنے آئی ہے، محل سے چیزیں چوری ہو رہی ہیں “

”اگر میں مر گئی تو ذمہ دار پرنس چارلس ہو گا جو مجھے دروازے کے پیچھے سے ڈراتا رہتا ہے“

”چھوٹے گھر سے آ کر میگھن نے جب اتنا بڑا محل دیکھا تو کہتی ہے کہ اس کا کچھ حصہ کرائے پر دے دیتے ہیں“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...