’اگر باقاعدگی سے ٹانگوں کی ورزش کی جائے تو جسم کا یہ حصہ بے حد صحت مند ہوجاتا ہے‘ سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

’اگر باقاعدگی سے ٹانگوں کی ورزش کی جائے تو جسم کا یہ حصہ بے حد صحت مند ہوجاتا ...
’اگر باقاعدگی سے ٹانگوں کی ورزش کی جائے تو جسم کا یہ حصہ بے حد صحت مند ہوجاتا ہے‘ سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک)ورزش کرتے ہوئے آپ اپنے بازوﺅں ، چھاتی اور پیٹ پر توجہ دیتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے لیکن اگر جسم کے ساتھ دماغ کو بھی تندرست و توانا رکھنا چاہتے ہیں تو پھر خصوصی توجہ ٹانگوں کو دیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سائنس دانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ اعصابی نظام اور دماغ کی صحت کے لیے ٹانگوں کی ورزش سب سے زیادہ مفید ثابت ہوتی کیونکہ ہماری ٹانگوں اور رانوں میں ہمارے سب سے بڑے مسل پائے جاتے ہیں جن کا براہ راست تعلق اعصابی نظام کے ذریعے دماغ سے بنتا ہے۔ ٹانگوں کی ورزش سے براہ راست توانائی کے سگنل دماغ کو پہنچتے ہیں جن کے نتیجے میں تازہ اور صحت مند عصبی خلیات پیدا ہوتے ہیں۔
اس تحقیق سے سائنسدانوں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ موٹرنیورون بیماری ، Multiple sclerosis، سپائنل مسکیولر ایٹروپی اور دیگر دماغی بیماریوں کے شکار افراد کی نقل و حرکت جب محدود ہوجاتی ہے تو ان کی بیماری سنگین کیوں ہو جاتی ہے۔ ٹانگوں کی حرکت کم ہوجانے پر جسم میں نئے عصبی خلیوں کی پیدائش میں بھی غیر معمولی کمی آجاتی ہے ۔ یہی عصبی خلیے دماغ کو صحت مند رکھتے اور ہمیں روز مرہ مسائل کے باعث پیدا ہونے والے ذہنی دباﺅ سے بھی بچاتے ہیں۔
دماغ کی اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ ہم باقاعدگی سے واک یا جاگنگ کریں اور خصوصاً ایسی ورزشیں کریں جن میں ٹانگ کے پٹھوں کی طاقت کا استعمال کرنا پڑے ۔ جب تک آپ کی ٹانگوں کے پٹھوں کو معمول کے حالات سے زیادہ طاقت صرف نہیں کرنی پڑے گی تب تک ٹانگوں کی ورزش کے مناسب نتائج بھی نہیں مل پائیں گے ۔