یہ سعودی بچہ ڈانس کیوں کررہاہے؟ حقیقت جان کر آپ کا دل کرے گا کہ آپ بھی۔۔۔

یہ سعودی بچہ ڈانس کیوں کررہاہے؟ حقیقت جان کر آپ کا دل کرے گا کہ آپ بھی۔۔۔
یہ سعودی بچہ ڈانس کیوں کررہاہے؟ حقیقت جان کر آپ کا دل کرے گا کہ آپ بھی۔۔۔

  



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیکل ماسک پہنے ہوئے یہ ننھا سعودی لڑکا کس بات پر اتنا خوش ہے کہ جھوم جھوم کر رقص کر رہا ہے؟سعودی سوشل میڈیا پر اس ویڈیونے خوب مقبولیت حاصل کی ہے اور ہر کوئی جاننا چاہتا تھا کہ آخر اس بچے کو کونسی خوشی مل گئی کہ یہ ہسپتال میں ہی رقص کرنے لگا۔

گلف نیوز کے مطابق اس کم سن لڑکے کا نام سیف ہے اور اس کی یہ ویڈیو اس کے ڈاکٹر نے بنائی ہے۔ گردے کی سنگین بیماری میں مبتلا اس بچے کو ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ اس کے گردے کا ٹرانسپلانٹ مکمل طور پر کامیاب رہا ہے اور اب اسے مزید آپریشن کی ضروری نہیں ہوگی اور نہ ہی ڈائیلسز کی تکلیف سے گزرنا پڑے گا ۔ اس خوشخبری پر یہ کمسن بچہ اتنا خوش ہوا کہ وہیں ڈانس کرنے لگا۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق جب بچے کو اندازہ ہوا کہ اب روزانہ کی بنیادی پر اسے ہسپتال نہیں جاناپڑے گا تو اس کی خوشی دیدنی تھی اور اسی خوشی کے اظہار کے لیے اس نے رقص شروع کر دیا تھا۔ اس دوران ڈاکٹر نے اس کی ویڈیو بنائی اور بعد ازاں بچے کی خواہش پر ہی اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس بچے کے گردے کے ٹرانسپلانٹ کا آپریشن دمام کے کنگ فہد اسپشلیسٹ ہسپتال میں کیا گیا تھا ۔ وزارت صحت کی جانب سے کامیاب آپریشن پر ڈاکٹرمحمد صلاح اور ڈاکٹر محمود عبید کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

مزید : عرب دنیا


loading...