سندھ میں پھولن دیوی کا راج رہا ہے یہاں لانچوں میں پیسے نکل رہے ہیں:سابق وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ میں پھولن دیوی کا راج رہا ہے یہاں لانچوں میں پیسے نکل رہے ہیں:سابق وزیر ...
سندھ میں پھولن دیوی کا راج رہا ہے یہاں لانچوں میں پیسے نکل رہے ہیں:سابق وزیر اعلیٰ سندھ

  



کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ سندھ میں پھولن دیوی کا راج رہا ہے یہاں لانچوں میں پیسے نکل رہے ہیں ٹوائلٹ،کچن اور باتھ روم سے بھی ڈالر نکل رہے ہیں۔ انہوں نے حکمرانوں کا نام لئے بغیر کہا کہ انکی دھوتی جھاڑو تو ڈالر نکلیں گے،انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے سندھ میں آئندہ وزیراعلیٰ بنوں گا۔ اسمبلی میں جوتے کی روایت پیپلزپارٹی نے ڈالی آج انہیں خود جوتا دکھا دیا گیا۔ وہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے آخری اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کا مزید کہنا تھا کہ اس صوبے میں کوئی احتساب نہیں ہوا۔نصرت سحر عباسی کو سلام پیش کرتا ہوں نصرت سحر عباسی نے جوتا دکھا کر بالکل ٹھیک کیا جوتا مارنے کی روایت پیپلزپارٹی نے شروع کی تھی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دس سال گزر گئے بے نظیر بھٹو کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آئندہ حکومت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی ہوگی جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑونگا ٹریکٹر کا نشان جی ڈی اے کو الاٹ کیا گیا ہے۔ ٹریکٹر کے نشان سے وزیر اعلیٰ بنوں گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...