راکٹ حملوں کا خطرہ، اسرائیلی فوج نے خطرے کے سائرن بجا دیے

راکٹ حملوں کا خطرہ، اسرائیلی فوج نے خطرے کے سائرن بجا دیے
راکٹ حملوں کا خطرہ، اسرائیلی فوج نے خطرے کے سائرن بجا دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبو ضہ بیت المقدس (آن لائن)اسرائیلی فوج نے ملک کی جنوبی سرحد پر غزہ سے متصل علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ممکنہ راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر ا نتباہی سائرن بجا دئے جس کے بعد یہودی آباد کاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ 
عبرانی میڈیا کے مطابق فوج کے زیرانتظام خطرے کے سائرن بج اٹھے اور سائرن بجتے ہی یہودیوں کی بڑی تعداد اپنے کام کاج چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوئی۔قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے شمالی غزہ میں بیت لاھیا کے مقام پر حماس کے مراکز پر گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک شہری مارا گیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ٹینکوں کی گولہ باری کی زد میں آ کر ایک فلسطینی مزاحمت کار مارا گیا جبکہ 2 فلسطینی مزاحمت کاروں نے سرحدی باڑ عبور کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں روک دیا گیا۔