’اس نے بولا تھا کہ کنواری۔۔۔‘ انٹرنیٹ پر بات کے بعد لڑکی سے ملاقات، آدمی نے لڑکی کو جان سے ہی مار ڈالا کیونکہ۔۔۔

’اس نے بولا تھا کہ کنواری۔۔۔‘ انٹرنیٹ پر بات کے بعد لڑکی سے ملاقات، آدمی نے ...
’اس نے بولا تھا کہ کنواری۔۔۔‘ انٹرنیٹ پر بات کے بعد لڑکی سے ملاقات، آدمی نے لڑکی کو جان سے ہی مار ڈالا کیونکہ۔۔۔

  



تائپے(مانیٹرنگ ڈیسک)تائیوان میں ایک لڑکی لڑکے کی انٹرنیٹ پر ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے لیکن پہلی ہی ملاقات میں لڑکے نے لڑکی کے ساتھ ایسا ہولناک کام کر ڈالا کہ سن کر ہی آدمی انٹرنیٹ کی دوستی سے تائب ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 27سالہ ژی من ہوانگ نامی لڑکی اور 28سالہ گیری چو نامی لڑکے کی ملاقات ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ پر ہوئی تھی جس کے کچھ ہفتے بعد ہی انہوں نے ملنے کا پروگرام بنایا اور گیری سے ملنے کے لیے ژی اس کے فلیٹ پر چلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گیری نے ژی کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیا اور پھر اسے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کیے اور شاپنگ بیگز میں ڈال کر کچرے کے ڈبے میں پھینک دیئے۔ جب ژی کے گھروالوں نے اس کی تلاش شروع کی اور پولیس کو رپورٹ کی تو گیری نے پکڑے جانے کے خوف سے خود بھی پھندہ لے کر خودکشی کر لی۔ جب پولیس سراغ لگاتے ہوئے گیری کے فلیٹ میں پہنچی تو اس کی لاش چھت سے لٹک رہی تھی اور کمرے میں ایک کاغذ پڑا تھا، جس پر گیری نے خودکشی کی وجہ لکھی تھی۔

اس کاغذ پر لکھا تھا کہ ”انٹرنیٹ پر ملاقات ہونے کے بعد ژی نے بتایا تھا کہ وہ کنواری ہے لیکن جب وہ مجھے ملی تو وہ کنواری نہیں تھی، اس کے جھوٹ پر مجھے غصہ آ گیا اور میں نے اسے قتل کر ڈالا۔ اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے ساتھ بے وفائی کی۔ میرے ساتھ تعلق کے دوران بھی اس کے دیگر مردوں کے ساتھ تعلقات تھے۔ اب میں اپنی زندگی بھی ختم کرنے جا رہا ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...