ٍ’بس اب بہت ہوگیا۔۔۔‘ اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی گئی

ٍ’بس اب بہت ہوگیا۔۔۔‘ اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی گئی
ٍ’بس اب بہت ہوگیا۔۔۔‘ اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) غاصب اسرائیلی فوج کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں پر بارود کی بوچھاڑ جاری تھی۔ اب تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق غزہ کی پٹی سے بھی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق غزہ کی پٹی سے لاتعداد میزائل اسرائیل کے علاقوں ایشکول، شائر ہینگیف اور سدوت میں فائر کیے گئے جو فضاءمیں ہی تباہ کر دیئے گئے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”غزہ کی پٹی سے داغے گئے میزائلوں کی حتمی تعداد تاحال نہیں بتائی جا سکتی تاہم ان کی تعداد25سے زائد ہے اور ان میزائلوں سے اسرائیل کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے اکثر میزائل ڈیفنس سسٹم ’آئرن ڈوم پروگرام‘ کے ذریعے مار گرائے گئے۔ “ رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کیے جانے کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے مابین کشیدگی انتہاءکو پہنچ چکی ہے اور خطے کے جنگ کی لپیٹ میں آنے کا واضح خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔