چرچ میں رکھے گئے حضرت مریم علیہ السلام کے مجسمے نے ایسا کام شروع کردیا کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

چرچ میں رکھے گئے حضرت مریم علیہ السلام کے مجسمے نے ایسا کام شروع کردیا کہ ...
چرچ میں رکھے گئے حضرت مریم علیہ السلام کے مجسمے نے ایسا کام شروع کردیا کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نیومیکسیکو کے ایک چرچ میں موجود حضرت مریم علیہ السلام کے مجسمے کے متعلق چرچ کی انتظامیہ نے ایسا انکشاف کیا ہے کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق نیومیکسیکو کے شہر ہوبز میں واقع ’آور لیڈی آف گواڈیلوپ کیتھولک چرچ ‘کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ”چرچ میں رکھے گئے حضرت مریم علیہ السلام کے مجسمے کی آنکھوں سے کئی دن سے پانی بہہ رہا ہے، گویا وہ رو رہا ہو۔“

چرچ انتظامیہ کے اس انکشاف کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں عیسائی اس چرچ کا رخ کر رہے ہیں تاکہ وہ اس معجزے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔بتایا گیا ہے کہ کانسی کے بنے اس مجسمے کی آنکھوں سے آنسو گزشتہ اتوار کے روز سے بہنا شروع ہوئے۔ آنسوﺅں کا یہ پانی کسی تیل کی طرح ہے اور اس سے پھولوں کی خوشبو آتی ہے۔ مجسمہ بنانے والی فیکٹری کے مالک ریکارڈو فلوریس کیسٹانیس کا کہنا تھا کہ ”میرے لیے بھی یہ بہت اچنبھے کی بات ہے کہ ہماری فیکٹری کا بنایا ہوا مجسمہ رو رہا ہے۔ اس سے قبل آج تک ہمارے بنائے کسی مجسمے کے متعلق ایسی خبر سننے کو نہیں ملی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...