حکومت ختم ہونے سے دو دن پہلے شہباز شریف پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایسی جگہ پہنچ گئے کہ نواز شریف کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

حکومت ختم ہونے سے دو دن پہلے شہباز شریف پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایسی ...
حکومت ختم ہونے سے دو دن پہلے شہباز شریف پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایسی جگہ پہنچ گئے کہ نواز شریف کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  



شمالی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،دہشت گردی کےخلاف جنگ ہماری بقا کی جنگ ہے جبکہ فوجی افسر ان اور جوانوں نے اپنے لہو سے کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب پاک فوج کے افسروں اورجوانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ پہنچ گئے جبکہ لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید اور امیر مقام بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر شہبازشریف نے7 ڈویڑن ہیڈ کوارٹراورپاک افغان سرحد کا دورہ کیاجہاں جنرل آفیسر کمانڈنگ 7ڈویڑن میجر جنرل اظہر عباسی نے وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دی تاہم وزیراعلیٰ نے شہداءکی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلی ٰ پنجاب کا کہناتھاکہ ضرب عضب کے بعد آپریشن ردا لفسادکی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے، وہ پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کی جرات اور بہادری کو سلیوٹ کرتے ہیںاور تاریخ عالم میں ایسی جنگ نہ پہلے لڑی گئی نہ لڑی جائے گی۔

مزید : قومی


loading...