وہ درندہ جس نے 12 سالہ لڑکی کو 100 مردوں سے تعلقات قائم کرنے پرمجبور کردیا اور پھر۔۔۔

وہ درندہ جس نے 12 سالہ لڑکی کو 100 مردوں سے تعلقات قائم کرنے پرمجبور کردیا اور ...
وہ درندہ جس نے 12 سالہ لڑکی کو 100 مردوں سے تعلقات قائم کرنے پرمجبور کردیا اور پھر۔۔۔

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) جب انسان کی عقل پر ہوس زر حاوی ہو جائے تو وہ ایسے کام کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا جن کا سن کر شیطان بھی شرما جائے۔ ایسی ہی ایک خبر آسٹریلیا سے سامنے آئی ہے جہاں ایک درندہ صفت انسان نے 12سالہ بچی کو جسم فروشی کے دھندے پر لگاکر 100سے زائد مردوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 59سالہ انسان نما شیطان کا نام گیری جان ڈیوائن ہے۔ اس کے قبیح فعل میں لڑکی کی ماں بھی اس کے ساتھ شریک تھی جو لڑکی کو مردوں کے آگے فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم سے حصہ لیتی تھی۔ماں نے اپنی معصوم بچی کو اس بدطینت کے حوالے کر رکھا تھا جو اپنے گھر میں مختلف ہوٹلوں میں لڑکی کو گاہکوں کے پاس بھیجتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جب پولیس کو ان کے گھناﺅنے کرتوت کا علم ہوا تو اس نے مردوخاتون دونوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے گیری کو 10اور خاتون کو 8سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا تاہم کچھ عرصہ قبل خاتون کو رہا کر دیا گیا اور گزشتہ دنوں سزا پوری ہونے سے قبل ہی گیری کو بھی پرول پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کو دوران قید اچھے برتاﺅ کی وجہ سے سزا پوری ہونے سے قبل رہا کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گیری دو سال تک پولیس کی زیرنگرانی رہے گا۔ اسے لڑکی کی ماں سے رابطہ کرنے، شراب یا دیگر منشیات استعمال کرنے اور دیگر کئی سرگرمیوں سے باز رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی