’میں نے شادی کے بعد اپنی بیگم کا نام اپنے نام کے ساتھ لگالیا ہے کیونکہ۔۔۔‘ آدمی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر پاکستانی مردوں کو یقین نہ آئے

’میں نے شادی کے بعد اپنی بیگم کا نام اپنے نام کے ساتھ لگالیا ہے کیونکہ۔۔۔‘ ...
’میں نے شادی کے بعد اپنی بیگم کا نام اپنے نام کے ساتھ لگالیا ہے کیونکہ۔۔۔‘ آدمی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر پاکستانی مردوں کو یقین نہ آئے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے بعد خواتین ہی اپنا نام تبدیل کرتی ہیں لیکن امریکہ میں بیوی کی بجائے ایک شوہر نے اپنے نام کے ساتھ بیوی کا نام لگا لیا ہے اور اپنے اس فیصلے کی ایسی وجہ بیان کر دی ہے کہ سن کر پاکستانی مردوںکو یقین ہی نہ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست نیو میکسیکو کے آریون ہوسیلٹن نامی اس شخص نے شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ ہوپکنز لگا لیا ہے جو کہ اس کی بیوی کا خاندانی نام تھا۔ آریون کا کہنا تھا کہ ”میں نے اور میری بیوی نے بہت کوشش کی کہ ہوسیلٹن اور ہوپکنز دونوں کو ملا کر کوئی ایسا نام بنایا جائے جو دونوں استعمال کر سکیں لیکن ہم اس میں ناکام رہے۔“

آریون کا مزید کہنا تھا کہ ”میری بیوی چونکہ ڈاکٹر ہے اور اس کا نام ایسا ہونا چاہیے جس سے انسان کے ’باعزت‘ ہونے کا احساس آئے، چنانچہ ہوسیلٹن جیسا فیملی نیم اس کے لیے قطعاً مناسب نہ تھا۔ اس پر میں نے فیصلہ کیا کہ کیوں نہ میں ہی اپنا نام تبدیل کر لوں اور اپنی بیوی کا فیملی نام اپنے نام کے ساتھ لگا لوں۔جب میں نے اپنے اس فیصلے پر عملدرآمد کیا تو میرے باپ کو یہ بہت ناگوار گزرا لیکن میں اب جب بھی اپنی بیوی کا نام پکارتا ہوں تو مجھے ایسے لگتا ہے جیسے میں اسی کے وجود کا ایک حصہ ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...