’میری لمبی عمر کا راز یہ ہے کہ میں نے کبھی کسی بھی مرد کو۔۔۔‘ 106 سالہ خاتون نے طویل زندگی کا ایسا راز بتادیا کہ مردوں کے ہوش اُڑادئیے

’میری لمبی عمر کا راز یہ ہے کہ میں نے کبھی کسی بھی مرد کو۔۔۔‘ 106 سالہ خاتون نے ...
’میری لمبی عمر کا راز یہ ہے کہ میں نے کبھی کسی بھی مرد کو۔۔۔‘ 106 سالہ خاتون نے طویل زندگی کا ایسا راز بتادیا کہ مردوں کے ہوش اُڑادئیے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں طویل عمر پانے والے افراد اپنی طویل العمری کے راز لوگوں کو بتاتے ہیں جو کافی متاثرکن بھی ہوتے ہیں لیکن اب برطانیہ کی 106سالہ خاتون نے اپنی طویل العمری کا ایسا راز بتا دیا ہے کہ سن کر مردوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق میڈلین ڈائی نامی یہ خاتون 1912ءمیں برطانوی علاقے ساﺅتھ یارک شائر کے قصبے ہیلے میں پیدا ہوئی تھی۔ یہ وہی سال تھا جس میں ٹائی ٹینک جہاز ڈوبنے کا سانحہ پیش آیا تھا۔آج 106سال عمر ہونے کے باوجود میڈلین کی صحت قابل رشک ہے اور وہ چھڑی کے بغیر چل پھر سکتی ہے۔

اس نے اپنی اس صحت مندانہ طویل عمر کا رازبتاتے ہوئے کہا ہے کہ ”میری زندگی میں کبھی کوئی مرد نہیں آیا۔ شادی تو دور، میں نے کبھی کسی کو بوائے فرینڈ بھی نہیں بنایا۔ میں سمجھتی ہوں کہ شادی یا مردوں کے ساتھ تعلق سے جو ذہنی پریشانی لاحق ہوتی ہے اس سے بچے رہنا ہی میری طویل عمر کا راز ہے۔اس کے علاوہ میں نے شراب سے بھی ہمیشہ اجتناب برتا۔ میں اپنی زندگی میں پہلی بار شراب خانے اپنی 90ویں سالگرہ پر گئی تھی۔“میڈلین کی 80سالہ بھتیجی ڈیانا ہیٹن کا کہنا تھا کہ ”میڈلین کی صحت اس عمر میں بھی قابل رشک ہے، وہ مجھ سے عمر میں کہیں بڑی ہیں لیکن ان کی صحت مجھ سے کہیں بہتر ہے۔ وہ بہت زندہ دل اور ملنسار خاتون ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...