امریکی صدر کا جاپانی وزیراعظم کو شمالی کوریا کے متعلق فون

امریکی صدر کا جاپانی وزیراعظم کو شمالی کوریا کے متعلق فون
امریکی صدر کا جاپانی وزیراعظم کو شمالی کوریا کے متعلق فون

  



واشنگٹن (آن لائن)شمالی کوریا سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،جس میں دونوں رہنماؤں نے12جون کی ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ کے درمیان 12جون کو ہونے والی سنگاپور میں ملاقات سے متعلق امریکی صدر جاپانی وزیراعظم شینزوایبے کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،جس میں دونوں رہنماؤں نے 12جون کی ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔جاپانی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان 12جون سے قبل ملاقات کرنے اور جزیرہ کوریا کو خطرناک اسلحے سے پاک کرنے پر اتفاق ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم اور صدر ٹرمپ 12جون سے قبل ملاقات کریں گے جبکہ گفتگو میں دونوں لیڈروں نے کوریا کو خطرناک اسلحے سے پاک کرنے پر اتفاق بھی کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...