فواد خان کی بہن کی منگنی ہوگئی ، دونوں کیسے دکھتے ہیں ؟ تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

فواد خان کی بہن کی منگنی ہوگئی ، دونوں کیسے دکھتے ہیں ؟ تازہ تصاویر نے سوشل ...
فواد خان کی بہن کی منگنی ہوگئی ، دونوں کیسے دکھتے ہیں ؟ تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف اور’ خوبصورت‘ کے خوبصورت اداکار فواد خان کی بہن ثناءکی منگنی ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر فواد خان کی ایک سفید رنگ کی شلوار قمیض میں تصویر نے گردش کرنا شروع کیا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے کافی پھیل گئی جس میں انہو ںنے اپنی اہلیہ صدف کے برانڈ ’ایس ایف کے برائیڈل‘ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی تاہم یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ یہ تصویر کس موقع پر لی گئی ہے اور اچانک سے کہاں سے آ گئی ۔

اسی دوران فواد خان کی بہن ثناءخان کی تصاویر بھی اچانک سامنے آئیں جس میں انہوں نے ہلکے گلابی سے رنگ کا انتہائی خوبصورت جوڑا پہن رکھا ہے جس کے بعد میں معلوم ہوا کہ ’ارے یہ تو فواد خان کی بہن ہیں اور ان کی منگنی ہو گئی ہے ‘۔ یہ تصاویر بھی ان کی منگنی پر ہی بنائی گئی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ۔

منگنی کی تقریب میں گھر کے ہی چند افراد نے شرکت کی اور بہت ہی سادہ سی تقریب کا انعقاد کیا گیا لیکن اس تقریب میں جوڑے کو چھوڑ کر صارفین تو بس فواد خان کے پیچھے ہی لگے رہے جنہوں نے سفید رنگ کی شلوار قمیض پہن کر میلہ لوٹ لیا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح