عرب دنیا میں اسرائیل کی بدمعاشی ختم، روس نے ایسا کام کردیا جس کا کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

عرب دنیا میں اسرائیل کی بدمعاشی ختم، روس نے ایسا کام کردیا جس کا کوئی سوچ بھی ...
عرب دنیا میں اسرائیل کی بدمعاشی ختم، روس نے ایسا کام کردیا جس کا کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  



بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کا بدمعاشانہ سلوک نصف صدی سے جاری ہے۔ لبنان کی فضائی حدود کو تو اس نے بالکل مذاق سمجھ رکھا تھا کہ اسرائیلی جنگی جہاز جب چاہتے لبنان کی ائرسپیس میں گھس جاتے تھے، مگر پہلی بار اسرائیل کو پتا چلا ہے کہ اب یہ بدمعاشی مزید نہیں چلے گی۔

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق گزشتہ روز لبنان کی ائیرسپیس میں پرواز کرنے والے اسرائیلی جنگی جہازوں کار استہ روسی جنگی جہازوں نے روک لیا جس پر اسرائیلی جہاز واپس بھاگنے پر مجبور گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اسرائیل کے دو F-16طیارے تھے جنہیں روس کے سخوئی SU-34 جنگی جہازوں نے روکا۔ انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو میں روسی جنگی طیاروں کو لبنانی ائیرسپیس میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی اخبار ’ہداشوت‘ کا کہنا ہے کہ روسی جنگی طیارے لبنانی ائیرسپیس میں جنگی مشقیں کررہے تھے جب اسرائیلی طیارے بھی لبنانی حدود میں آن پہنچے اور روسی طیاروں نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں بھگادیا۔ اگرچہ متعدد میڈیا ذرائع اور رپورٹس نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم اسرائیلی یا روسی حکام کی جانب سے باقاعدہ طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی جنگی طیارے اکثر جاسوسی مشن کے تحت لبنان میں پرواز کرتے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ روسی جنگی طیارے شام سے لبنان کی ائیرسپیس میں داخل ہوئے ہیں۔ لبنان اسرائیل کو اپنا دشمن تصور کرتا ہے اور اس کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج بھی کرتا رہتا ہے مگر اس کیلئے کبھی ممکن نہیں رہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک سکے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ روسی طیاروں کی مداخلت کے باعث اسرائیلی طیارے واپس بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...