’اس نے یہ چیز نکالی اور اپنی ٹانگوں پر۔۔۔‘ ہوٹل کے سویمنگ پول میں خاتون کی ایسی حرکت کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

’اس نے یہ چیز نکالی اور اپنی ٹانگوں پر۔۔۔‘ ہوٹل کے سویمنگ پول میں خاتون کی ...
’اس نے یہ چیز نکالی اور اپنی ٹانگوں پر۔۔۔‘ ہوٹل کے سویمنگ پول میں خاتون کی ایسی حرکت کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

  



نیویارک(نیوز ڈیسک)گرمی زوروں پر ہے اور ایسے میں ہر کسی کا جی چاہتا ہے کہ سویمنگ پول کے ٹھنڈے پانی میں غوطے لگا کر کچھ راحت حاصل کرے۔ اگر آپ بھی گرمی کا توڑ کرنے کیلئے کسی عوامی سویمنگ پول کا رخ کررہے ہیں تو ذرا یہ خبر پڑھ لیجئے، عین ممکن ہے کہ عوامی سویمنگ پول میں نہانے کے بارے میں آپ کی رائے ہمیشہ کے لئے بدل جائے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں ایک موٹی خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے جو سویمنگ پول کے کنارے بیٹھی ریزر سے اپنی ٹانگوں کے بال صاف کررہی ہے۔ وہ صاف کئے گئے بالوں کو سویمنگ پول کے پانی میں پھینکتی ہے اور اپنے ریزر کو بھی سویمنگ پول میں ہی صاف کررہی ہے۔ سویمنگ پول میں متعدد افراد نہاتے ہوئے نظر آتے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں لیکن اس خاتون کو کسی بات کی پرواہ نہیں ۔ وہ بے فکری سے اپنی ٹانگوں کو شیو کرنا جاری رکھتی ہے اورصاف کئے گئے بال سویمنگ پول میں پھینکتی جاتی ہے۔

یہ ویڈیو گزشتہ روز انٹرنیٹ صارف سکرو ساسیج نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر شیئر کی ہے جسے اب تک ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے۔ اس ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے ایک صارف نے لکھا ”یہ بہت ہی قابل نفرت ہے، تصور کیجئے بعض اوقات سویمنگ پول میں نہاتے ہوئے پانی آپ کے منہ میں چلا جاتا ہے اور اگر اس میں کسی کی ٹانگوں سے شیو کئے گئے بال بھی شامل ہوں تو کیسا لگے گا۔“ ایک اور صارف کا کہنا تھا ”یہ خاتون اپنے ریزر کو بھی سویمنگ پول کے پانی میں صاف کررہی ہے اس میں جراثیم، جلد کے مردہ خلیات اور حتیٰ کہ خون کے ذرات بھی ہوسکتے ہیں جو انفیکشن پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔“ اگرچہ یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کس جگہ بنائی گئی لیکن اس میں سنائی دینے والی آوازوں کا لہجہ امریکی محسوس ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...