بھارت روس سے جدید ایس فور ہنڈریڈ میزائل خریدے گا

بھارت روس سے جدید ایس فور ہنڈریڈ میزائل خریدے گا
بھارت روس سے جدید ایس فور ہنڈریڈ میزائل خریدے گا

  



واشنگٹن (صباح نیوز)بھارت روس سے جدید ایس فور ہنڈریڈ میزائل خریدے گا، دونوں ملکوں نے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ۔ 

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے چیئرمین ولیم تھورن بی نے بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ روس سے میزائل خریدنے پر بھارت کو جدید مسلح ڈرونز کی فروخت روکی جاسکتی ہے اور نئی دہلی یہ ڈرونز پاکستان کے خلاف استعمال کرسکتاہے۔ بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ بھارت40ہزار کروڑ کی لاگت سے جدید ایس فور ہنڈریڈ میزائل روس سے خریدے گا۔ دونوں ملکوں نے خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔ماسکو یہ میزائل جلد نئی دہلی کے حوالے کریگا،روس سے میزائل خریدنے پر بھارت اور امریکا کا ٹیکنالاجیکل تعاون متاثر ہوسکتاہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...