”میرا خیال سے یہ بھی تمہیں جنسی ہراسا ں کررہی ہے لہذا۔۔۔“میشا شفیع کی ایسی تصویر منظرعام پر آگئی کہ سوشل میڈ یا صارفین نے گلوکارہ کی درگت بنا دی ،سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

”میرا خیال سے یہ بھی تمہیں جنسی ہراسا ں کررہی ہے لہذا۔۔۔“میشا شفیع کی ایسی ...
”میرا خیال سے یہ بھی تمہیں جنسی ہراسا ں کررہی ہے لہذا۔۔۔“میشا شفیع کی ایسی تصویر منظرعام پر آگئی کہ سوشل میڈ یا صارفین نے گلوکارہ کی درگت بنا دی ،سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کو سوشل میڈ یا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر میشا شفیع نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دیوار کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں اور اس دیوار پر لکھا ہوا ہے ”اشتہار لگانا منع ہے “۔میشا شفیع نے بھی اس تصویر کے ساتھ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ”اشتہار لگانا منع ہے “،بہت عرصے بعد شوٹنگ کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب دوبارہ انسٹا گرام اکاﺅنٹ کھولنے کا وقت آگیا ہے ،اس تصویر کے پیچھے چھپے شخص کو ٹوئٹر پر ڈھونڈ نہیں سکتی۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ میشا شفیع کی جانب سے یہ ٹوئٹ تب سامنے آیا جب بہت عرصے کے بعد علی ظفر ایک نئے اشتہار میں نظر آرہے ہیں ۔میشا شفیع کی اس تصویر پر سوشل میڈ یا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا یا ۔

فراز اعجاز نامی شخص نے کہا کہ مہربانی فرما کر دو قدم آگے آجائیں ،میرا خیال سے دیوار آپ کو جنسی ہراساں کر رہی ہے ۔

انیس نامی شخص نے پوچھا کہ آپ کو علی ظفر کا اشتہار کیسا لگا

زوہیب محبوب نامی شخص نے کہا کہ اشتہار کے ساتھ کون ہے ؟دو صفحوں والی کاپی

زیک نامی شخص نے کہا جھوٹ بولنا بھی منع ہے

عاطف نے پوچھا کہ یہ جنسی ہراسگی سے پہلے کی تصویر ہے یا بعد کی

رضا نواز نے کہا کہ پھر وہاں یہ بھی لکھنا چاہیے کہ الزام بھی لگانا منع ہے

مزید : تفریح


loading...