”اسٹبلشمنٹ نے ن لیگ کے ان دو ایم این ایز سے کہاہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہو جاﺅ یا ۔۔۔“ سلمان تاثیر کے بیٹے نے فوج پر بڑا حملہ کر دیا

”اسٹبلشمنٹ نے ن لیگ کے ان دو ایم این ایز سے کہاہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہو ...
”اسٹبلشمنٹ نے ن لیگ کے ان دو ایم این ایز سے کہاہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہو جاﺅ یا ۔۔۔“ سلمان تاثیر کے بیٹے نے فوج پر بڑا حملہ کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر نے کہاہے کہ میں ن لیگ کے دو ایم این ایز کو  اسٹبلشمنٹ کی جانب سے براہ راست کہا گیاہے کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں یا پھر آزاد انتخاب لڑیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا جس میں ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں کامیابی کیلئے اسٹبلشمنٹ کے تعاون کی نہیں بلکہ نیچرل اسٹبلشمنٹ کی ضرورت ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسٹبلشمنٹ شریفوں کا ساتھ نہیں دے رہی تو وہ بچوں کی طرح رو رہے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ ٹویٹ دیکھ کر شہباز تاثیر میدان میں آئے اور پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’جو چیز میرا اچھا دوست فواد یہاں بتانا بھول گیا ہے کہ میرے پاس ن لیگ کے دو ایم این ایز ہیں جنہیں اسٹبلشمنٹ کی جانب سے براہ راست بولا گیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں اگر نہیں تو پھر وہ آزاد انتخاب لڑیں ،سوشل میڈیا پر انحصار مت کریں یا پھر میں آپ آوٹ قرار دے دوں ۔‘

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس


loading...