عام انتخابات کا شیڈو ل متاثر ہو سکتا ہے :سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب

عام انتخابات کا شیڈو ل متاثر ہو سکتا ہے :سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب
عام انتخابات کا شیڈو ل متاثر ہو سکتا ہے :سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ عدالت عالیہ کی جانب سے 8اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قراردینے کے بعد اور جب ابھی مزید درخواستیں عدالت کے سامنے زیر التواءہیں ان پر فیصلے آنے کے نتیجے میں انتخابات کا شیڈو ل متاثر ہو سکتا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک چیز بڑی تشویش کا باعث ہوتی رہی ہے وہ الیکشن کمیشن اوراس کے کام ہیں لیکن اس مرتبہ ہم ماضی کے مقابلے میں کہیں بہتر پوزیشن میں ہیں لیکن جو بات حوصلہ افزاءنہیں ہے وہ یہ ہے کہ برسوں پرانے مردے اکھیڑنے سے الیکشن کی فضاءدرست طور پر نہیں بن رہی ہے ، نیب کی جانب سے بھارت منی لانڈرنگ جیسے اقدامات سے انتخابی عمل متاثر ہو رہا ہے ، سرکار ی میڈیا اور پرائیویٹ میڈیا کے کارکردگی کے حوالے سے بھی سوالات ہیں ، سرکاری میڈیا تمام پارٹیوں کو یکساں وقت نہیں دے رہا اور پرائیویٹ میڈیا پر بھی سنسر شپ کاانعقاد ہو رہا ہے جو بہتر نہیں۔

مزید :

قومی -