پاکستان کے ساتھ وسیع مذاکراتی عمل ناممکن ہے: بھارتی وزیر خارجہ 

پاکستان کے ساتھ وسیع مذاکراتی عمل ناممکن ہے: بھارتی وزیر خارجہ 
پاکستان کے ساتھ وسیع مذاکراتی عمل ناممکن ہے: بھارتی وزیر خارجہ 

  



نئی دہلی(کے پی آئی)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کیساتھ وسیع مذاکراتی عمل تب تک ناممکن ہے جب تک حملے کئے جاتے رہیں اور لوگوں کو مارا جاتا رہے۔ دہشت گردی اور مزاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق سشما سوراج کا اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔سوراج نے کہا بھارت کی یہی پوزیشن رہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی، ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں حتی کہ 2019کے الیکشن سے قبل بھی، بات چیت کیساتھ الیکشن کا کوئی لینا دینا نہیں ہے،ہم الیکشن سے قبل ہی مذاکرات کے خواشمند ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ پاکستان دشت گردی چھوڑ دے اورمیز پر آنے کیلئے تیار ہو۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران اور وینزویلا پر پابندیوں کے باوجود بھی ہندستان ان کے ساتھ کاروبارجاری رکھے گا ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...