”آج سال کا گرم ترین دن ہے لیکن پھر بھی ۔۔۔“مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ آپکو بھی ہنسی آجائے گی

”آج سال کا گرم ترین دن ہے لیکن پھر بھی ۔۔۔“مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
”آج سال کا گرم ترین دن ہے لیکن پھر بھی ۔۔۔“مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ آپکو بھی ہنسی آجائے گی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصو ں میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی جس کے باعث پاکستانیوں کو روز مرہ کے کام میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ،ایسی سخت صورتحال میں مریم نواز بھی میدان میں آگئیں ،ان کا کہنا ہے آج گرم دن ہے لیکن لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی ۔

تفصیل کے مطابق شہر قائد میں آج پارہ 45ڈگری رہا جبکہ شہر قائد میں آج سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے ،ادھر لاہور میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ رہا جس نے شہریوں کا برا حال کردیا ۔آج پڑنے والی گرمی سے متعلق مریم نواز نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ آج غالباً سال کا سب سے گرم دن تھا لیکن پھر بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی ،شکریہ نواز شریف۔

واضح رہے کہ معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران خاص طورپرروزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہرنکلنے سے گریزکیا جائے، اس کے علاوہ باہرنکلتے وقت چھتری استعمال کریں اورسرپر گیلا کپڑا رکھیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...