الخیرفاﺅنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم عراق اورشام کادورہ مکمل کرکے برماپہنچ گئے، رمضان میں مستحق افراد میں امداد ی سامان تقسیم کریں گے

الخیرفاﺅنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم عراق اورشام کادورہ مکمل کرکے برماپہنچ ...
الخیرفاﺅنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم عراق اورشام کادورہ مکمل کرکے برماپہنچ گئے، رمضان میں مستحق افراد میں امداد ی سامان تقسیم کریں گے

  



لاہور(پ ر)الخیرفاﺅنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمدجوپچھلے کچھ دنوں سے عراق اورشام کے دورہ پرتھے ،انہوں نے وہاں رمضان کے مقدس مہینہ میںہزاروں مصیبت زدہ خاندانوں کو خوراک پہنچائی اوردوسری امدادی سامان تقسیم کیااورفلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا،اپنے دورہ کے دوران امام قاسم نے متاثرہ مقامات کاجائزہ لیا اورمتاثرین سے انہیں درپیش مشکلات بارے دریافت کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا اورہرممکن مددکایقین دلایا۔امام قاسم رشیداحمدنے وہاںایک جدید آلات سے آراستہ ہسپتال کابھی افتتاح کیااورایک دسترخوان کاآغازکیا جوروزانہ تیرہ ہزارافراد کی غذائی ضروریات پوری کرے گا۔عراق اورشام میں الخیرفاﺅنڈیشن کے پلیٹ فارم سے امدادی سرگرمیاں مکمل کرنے کے بعد وہ گذشتہ روز برما پہنچے ہیں جہاں وہ رمضان کے سلسلہ میں مستحق ترین افرادمیں امدادی سامان تقسیم کریں گے۔

مزید : بین الاقوامی